ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  کماراسوامی  کا 6؍وزراء سے استعفیٰ دینے کامطالبہ  

 کماراسوامی  کا 6؍وزراء سے استعفیٰ دینے کامطالبہ  

Wed, 10 Mar 2021 13:42:20    S.O. News Service

بنگلورو، 10؍مارچ (ایس او نیوز)   کرناٹک کے سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نےمطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی کو اخلاقیات کی بنیاد پر 6 وزراء سے استعفیٰ لے لینا چا ہیے  جنہوں نے  اپنے دفاع کے لیے عدالت سے راحت حاصل  کی ہے ۔ کمارا سوامی کی اس مانگ کے ساتھ ہی سیکس سی ڈی کا معاملہ پھر ایک بار طول پکڑتا نظر آرہا ہے۔

یاد رہے کہ  ایڈی یو ر یا حکومت میں شامل وزیر ، رمیش جار کی ہولی  نے جنسی اسکینڈل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے فوری طور پر  استعفیٰ دے دیا تھا  ان پر استعفیٰ  دینے کا کافی  دباو تھا اور  اپوزیشن لگاتاراس  معاملے پر بی جے پی کوگھیر رہا تھا۔ ان سب کی وجوہات کی بناء پر  بی جے پی  نے 0 مجبور ہو کر استعفیٰ لیا ۔ اب کمارا سوامی کے حالیہ بیان سے پھر ایک بار بی جے پی کے لئے مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔


Share: